شاہی شادی سے قبل ،شاہی انداز کی ایک اور شادی

May 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


برطانوی شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل کی شادی میں اب صرف ایک روز رہ گیا ہے ۔اس شادی پر جہاں برطانوی نوجوان اور خواتین کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں وہیں بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

شادی سے قبل ہی ونڈسر کے اسکول میں زیر تعلیم بچوں نے شاہی جوڑے کی شادی کی نقل کرڈالی۔

شہزادی ہیری کی شادی کے مقام سے کچھ فاصلےپر ان بچوں نے شاہی انداز میں ملبوسات زیب تن کیے اور شاہی شادی سے قبل ہی اس انداز میں شادی کی تقریب منعقد کرڈالی۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت حاصل کررہی ہے جبکہ یہ کنگسٹن پیلس کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔