افغان شہر جلال آباد کے اسٹیڈیم میں کئی دھماکے، 8 افراد ہلاک

May 19, 2018

افغانستان کے شہر جلال آباد کے اسٹیڈیم میں یکے بعد دیگرے ہونے والے کئی دھماکوں میں 8افراد ہلاک اور 45زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکے گذشتہ رات اس وقت کیے گئے جب اسٹیڈیم میں مقامی ٹیموں کا کرکٹ میچ جاری تھا۔

دھماکوں کے وقت اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی،ہلاک ہونے والوں میں میچ منتظم اور مہترلام شہر کے نائب میئر بھی شامل ہیں۔

طالبان نے دھماکوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔