بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ کا اعتماد کا ووٹ لینے سے فرار

May 20, 2018

نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا،کرناٹک کے ریاستی انتخابات میں بڑی جماعت بن کر ابھرنے والی بی جے پی کے نو منتخب وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا نے 3دن بعد ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، وہ اعتماد کا ووٹ لینے سے فرار ہوگئے ،بھارتی سپریم کورٹ نے اپوزیشن جماعت کانگریس کی اپیل پر وزیراعلیٰ کو ہدایت کی تھی کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیں ، یہ اس طرح کے کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کو ملوث کرنے کا تیسرا واقعہ ہے ، بھارتی سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا کے لئے عدم اعتماد کے ووٹ کی اجازت اس لئے دی کہ حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے عدالت کو بتایا کہ بی جے پی کو اسمبلی میں درکار آئینی حمایت حاصل نہیں ہے ۔