ہیلی فیکس کی مساجد ومدارس میں نماز تراویح کے وقت لوگوں کا رش

May 21, 2018

ہیلی فیکس( زاہد انور مرزا) ہیلی فیکس کی مساجد اور مدارس میںسحر وافطار اور نماز تراویح میں لوگوںکا رش ہوتا ہے جبکہ افطاری کے لئے خصوصی انتظامات کے لئے مسلم کمیونٹی کے علاقوں میں افطار کے سٹال لگ گئے۔ ہیلی فیکس کی مساجد اور مدارس میںنماز ظہر کے بعد درس قرآن کی خصوصی نشست کاسلسلہ جاری ہے جس سے علما کرام کے خصوصی خطابات ہوتے ہیں تاہم ہیلی فیکس کی مساجد اور مدارس میں سحری کے اوقات میںایک گھنٹے سے زائدکےکا فرق سے عوام پریشان ہیں ۔ہیلی فیکس کی ایشیائی پارک وارڈ میںکمیونٹی سینٹر کے نہ ہونے پر سماجی حلقوں کی جانب کمیونٹی رہنمائوںی تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ان حلقوںنے مطالبہ کیا ہے کہ ہیلی فیکس میں چند سال پہلے کمیونٹی سینٹر بند ہونے کے بعد کوئی نیا کمیونٹی سینٹر قائم نہ کیاجاسکا جس کی وجہ سے مسلم کمیونٹی کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ مقامی رہنمائوں جن میںسابق میئر آف ہیلی فیکس ارشد محمود سابق کونسلر محمد الیاس الحاج رب نواز اختر نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی فوج کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوںنے کشمیری رہنما یٰسین ملک کی گرفتاری کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ ان رہنمائوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کریں۔ امیگریشن اور پولیس کا ہیلی فیکس کے کاروباری علاقوں میںچھاپے کئی غیر قانونی افراد گرفتار جن میں اکثریت اشیائی افراد کی ہے واضح رہے ویزا کے بغیر کام کرنے والے افراد کے خلاف حکومت نے سخت کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ چند ماہ میںکئی سو افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔ جن میںکئی کو ڈی پورٹ کیاجاچکا ہے۔