جامعہ کراچی، 22تا 24مئی ہونے والے امتحانات ملتوی

May 22, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے رجسٹرار کے اعلامیے کے مطابق شہر میں ہیٹ ویوز کے پیش نظر22 تا 24 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔نئی تاریخوں کااعلان بعد میں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں 25 مئی سے امتحانات معمول کے مطابق ہونگے۔