جرمنی ، خاندانی تنازع پر فائرنگ 2 افراد ہلاک

May 22, 2018

برلن( نیوز ڈیسک) جرمنی کے جنوب مغربی شہر زار روکن کے نواحی علاقے برے باغ فیشنکن میںفائرنگ میں2افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی پولیس نے حملے کے شبے میں ایک شخص کو حراست میںلے لیا ہے۔ مبینہ طوپر حملہ آور اور مقتولین کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔ زار بروکن کے ایک مقامی ریڈیو کے مطابق فائرنگ کے دوران کئی راہگیر زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔