(ن) لیگ اقتدار کے آخری ایام میں بھی ریلیف نہ دے سکی،جےیوپی

May 23, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علمائےپاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت اقتدار کے آخری ایام میں بھی عوام کو ریلیف نہ دے سکی، حکومت کا رمضان پیکیج محض اعداد وشمار کی حد تک خوش نما دستاویز کے سوا کچھ نہیں کیونکہ رمضان پیکیج میں دی جانے والی سبسڈی سے ذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹرز کو نوازا جارہا ہے، حکومت کے یوٹیلیٹی گوداموں سے اشیائےخوردو نوش رات کی تاریکی میں ذخیرہ اندوزوں کے گودام میں منتقل کردی جاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ رمضان المبار ک کے آغاز کے ساتھ دودھ، دہی، گھی، تیل، چینی، پتی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، جبکہ غریب روزدہ دار اس مصنوعی گرانی کے ہاتھوں سخت پریشان ہے ۔