آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تعزیت

May 23, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سابقہ انسپکٹرجنرل آف پولیس بلوچستان اور سندھ دلشاد نجم الدین کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کی مغفرت اورجنت الفردوس میں انہیں بلندمقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبرواستقامت کے ساتھ اس صدمے کو برداشت کرنیکی توفیق دے ۔