فضل الرحمٰن سعودی عرب روانہ،پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں،عمرہ اداکرینگے

May 23, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایک ایسی صورتحال جبکہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت ختم ہونے میں محض ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے ، اس عرصے میں نگران وزیراعظم کی تقرری سمیت نگران حکومت کے قیام کے حوالے سے ملکی سیاست میں انتہائی اہم فیصلے ہونے ہیں جن میں فاٹا کا خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کا بل پاس ہونابھی شامل ہے،اس مرحلے پر حکومتی اتحادی جماعت جےیوآئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اچانک ہی سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ جمعیت کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے علاوہ عمرے کی سعادت بھی حاصل کرینگے۔ واضح رہے مولانا فضل الرحمان فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے شدید ترین مخالف ہیں لیکن جب یہ بل اسمبلی میں پیش کیا جائیگا تو وہ ملک سے باہر ہونگے، مولانا فضل الرحمان کے ایک قریبی ذریعے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام بدستور حکومتی اتحادی ہے اور گزشتہ دنوں میڈیا کے بعض حصوں میں آنیوالی ان خبروں میں قطعاً کوئی صداقت نہیں کہ مولانا فضل الرحمان حکومت سے علیحدہ ہوگئے ہیں، مذکورہ ذریعے کا یہ بھی کہنا تھا اب جبکہ حکومت کی مدت ختم ہونے میں محض چند دن رہ گئے ہیں۔