مشینری کی درآمدات میں 3.4 فیصد کمی

May 24, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 18-2017 کے دوران مشینری کی قومی درآمدات میں 3.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں ابتدائی 10 ماہ کے دوران مشینری کی درآمدات 9.5 ارب ڈالر تک کم ہوتی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران مشینری کا درآمدی بل 9.8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں مشینری کی درآمدات میں 3.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔