میگھن نے ’شاہی آداب‘ سیکھنا شروع کر دیے

May 25, 2018

شہزادہ ہیری سے شادی کر کے شاہی خاندان کا حصہ بننے والی میگھن کو سسرال کے طور طریقے بھی سیکھنے پڑیں گے جس کے لئے ملکہ برطانیہ نے اپنی خاص سیکرٹری کی ذمہ داری لگادی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو ہر گھر کے طور طریقے کچھ الگ ہوتے ہیں لیکن جب بات ہو شاہی خاندان کی تو وہاں ہر کام کا ایک الگ اور منفرد طریقہ ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں برطانوی شہزادہ ہیری کی دلہن بننے والی امریکی اداکار ہ میگھن مارکل کو بھی شاہی طور طریقوں سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کیسے چلنا ہے؟ کیسے بیٹھنا ہے؟ کیسے اٹھنا ہے؟ کیسے بات کرنی ہے؟یہ سب میگھن کو سیکھنا پڑے گا جس کے لئےملکہ برطانیہ نے شہزادی میگھن کی ٹریننگ کیلئے اپنی انتہائی قابل اعتماد سیکریٹری سمانتھا کوہن کی ذمہ داری لگادی ہے۔

17برس تک ملکہ کی خدمت کرنے والی 49سالہ کوہن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے ۔