نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا

May 25, 2018

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے وفد کےدرمیان پہلی باضابطہ ملاقات ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوئی جس میں شہبازشریف اور محمود الرشید نے2،2 نام پیش کیے۔

ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پراتفاق نہیں ہوسکا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 4 میں سے 2 ناموں پر قدرے اتفاق پایا گیا ہے جن2 ناموں کو قابل غور سمجھا گیا ہے ان میں ایک اپوزیشن اور دوسرا حکومت کی جانب سے دیا گیاتاہم نواز شریف اور عمران خان سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر پیر کو دوبارہ ملاقات کریں گے۔