نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو گیا ؟

May 28, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا.

ذکاء اشرف

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ایک مرتبہ پھر نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے لیے مجوزہ ناموں پر غور کیا۔

اس انتہائی اہم ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق کرلیا جس کا اعلان کچھ دیر بعد وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا جائے گا۔

تصدق حسین جیلاتی
ڈاکٹر عشرت حسین


پیپلز پارٹی نے جلیل عباس جیلانی کے علاوہ ذکاء اشرف کا نام بھی نگراں وزیر اعظم کے لیے دیا تھا، جبکہ حکومت کی جانب سے نگراں وزیراعظم کے لیے تصدیق حسین جیلانی اور ڈاکٹرعشرت حسین کے نام دیے گئے ۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جلیل عباس جیلانی کے وزیر اعظم بننے کے امکانات قوی ہیں۔