میری کتاب میں بلیک بیری کا ذکر ہے، ریحام خان

June 06, 2018

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میری کتاب میں بلیک بیری کا ذکر ہے اور پی ٹی آئی اسی سے ڈری ہوئی ہے۔

لندن میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں ریحام خان نےکتاب کے معاملے پر رائیونڈ کی پشت پناہی کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کتاب پررائے ونڈ کنکشن کا الزام لگانے والے ثبوت بھی لائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلیک بیری میں انتہائی اہم معلومات ہیں ،اس لئے یہ ڈرے ہوئے ہیں،میرے پیچھے کوئی ہے تو پھر مجھے برا بھلا کہنے والوں کا مقابلہ کیوں نہیں کرتا؟