فٹبال ورلڈ کپ کا رنگا رنگ آغازہوگیا

June 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


روس میں منعقدہ فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیاہے۔ تقریب میں نامور گلوکاروں نے خوب رنگ جمایا جسے دیکھ کر لاکھوں لوگوں نے داد دی۔ روسی صدر پیوٹن نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کے پہلے میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں فیفا کے رکن ممالک کے دستوں نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔

دنیا بھر سے فٹبال شائقین کی روس آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں کئی ہوٹلوں میں بکنگ پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔

ورلڈ کپ 2018 کے لیے 32 ٹیموں کو 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ایونٹ میں مجموعی طور پر 64 میچز کھیلے جائیں گے۔

سعودی عرب اور مصر سمیت مسلم ممالک کی 7 ٹیمیں ورلڈکپ میں حصہ لے رہی ہیں جن کے کھلاڑی گراؤنڈ میں جلوے بکھیرتے دکھائی دیں گے۔

روس بمقابلہ سعودی عرب

اطلاعات ہیں کہ سعودی ٹیم کے کھلاڑی روزے کی حالت میں تھے اور افطار کے کچھ ہی دیر بعد وہ میزبان روس کے خلاف میدان میں اترے۔

روس اور سعودی عرب کے درمیان آخری مرتبہ اکتوبر 1993 میں ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا تھا اور اس میچ میں سعودی عرب نے روس کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی تھی۔

روس کی ٹیم اب تک تین مرتبہ ورلڈ کپ میں حصہ لے چکی ہے جس میں 1994، 2002 اور 2014 کا ایونٹ شامل ہے لیکن تینوں مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں اس نے اپنے گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔