انٹرنیشنل پاکستانی باکسرمحمدوسیم اپنے نئےعالمی اعزازکےلئےتیار

June 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

کوئٹہ سے تعلق رکھنےوالےباکسرمحمد وسیم 15جولائی کو فلائی ویٹ کیٹیگری میں ورلڈٹائٹل کےلئےمیدان میں اتریں گے۔وسیم نے ہم وطنوں کو عیدکی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی کامیابی کےلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

ورلڈ ٹائٹل کےلئےانٹرنیشنل باکسر محمدوسیم کامقابلہ جنوبی افریقہ کےموروئی متھالین سےہوگا۔ ورلڈ ٹائٹل کےلئےوسیم کی فائٹ انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کےتحت ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہوگی۔

جنوبی افریقن باکسر نےکیرئیر کے37 میں سے 35 مقابلوں میں فتح حاصل کی ہے جبکہ محمد وسیم بھی اپنے آٹھ انٹرنیشنل مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں۔

وسیم آج کل ورلڈٹائٹل کےلئےامریکہ کےشہر لاس ویگاس میں سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں۔محمد وسیم نئےعالمی اعزاز کےلئےمشہوراورانتہائی تجربہ کارامریکی ٹرینر جیف مے ویدر سےتربیت حاصل کررہےہیں۔

وسیم نے قوم کو عید الفطرکی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی کامیابی کےلئےدعاکی درخواست کی ہے۔اپنے پیغام میں ان کا کہناتھا کہ ایک بار پھرسبز ہلالی پرچم کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔

وسیم اس وقت ڈبلیو سی سلورچیمپئن کا اعزاز رکھتے ہیں۔ انہیںگزشتہ سال ڈبلیو بی سی کی رینکنگ میں فلائی ویٹ کیٹیگری میں نمبر ون باکسر قرار دیا گیا تھا۔