چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش اکتوبر میں منعقد ہو گی

June 19, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) چین کے شہرگوانگ ژو میں بین الاقوامی تجارتی نمائش اکتوبرمیں منعقدہوگی۔کینٹن فئیرکے تیسرے مرحلہ میں ” چائنا امپورٹ اینڈایکسپورٹ فیئر“ کے نام سے بین الاقوامی نمائش میں ان ڈورو آوٹ ڈورکھلیوں کاسامان اور دیگر متعلقہ مصنوعات، ہاؤس ہولڈ ٹریننگ آلات، اسپورٹس نیٹس ، واٹر اورکھیلوں کادیگر سامان اور مصنوعات نمائش کیلئے پیش کی جائیںگی۔