تشدد کرنے پر شوہر کے خلاف کارروائی کی جائے، بیوی

June 20, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سرے گھاٹ کی رہائشی خاتون نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ تشدد کرنے والے شوہر اور نندوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے نعیمہ نے بتایا کہ اس نے 7برس قبل طاہر نامی شخص سے شادی کی تھی، بعد ازاں شوہر بہنوں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ تشدد سے تنگ آکر شوہر کا گھر چھوڑکر چلی آئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زندگی کو زہر بنانے والے شوہر اور اس کی بہنوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔