دھونی کی بیوی کو اسلحہ کیوں چاہیے؟

June 21, 2018

بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی نے اپنی جان کو خطرے میں قرار دیتے ہوئے اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست دے دی۔

ذرائع کے مطابق ساکشی نے حکام کو بتایا ہے کہ انہیں 0.32 بور کے پستول کا لائسنس جاری کیا جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ دھونی کی کرکٹ مصروفیات کے سبب وہ زیادہ تر گھر پر تنہا ہوتی ہیں اور اس وجہ سے ان کی جان کو خطرہ بھی رہتا ہے۔

انہوں نے رانچی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس میں درخواست جمع کرائی متعلقہ پولیس اسٹیشن میں تصدیق کیلئے بھیج دی گئی ہے۔