فٹبال ورلڈ کپ میں فرانس کی پیرو کو مات

June 21, 2018

ورلڈ کپ فٹ بال 2018 میں فرانس نے دلچسپ مقابلے کے بعد پیرو کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

روس میں جاری عالمی کپ میںآج گروپ سی کے دوسرے میچ میںفرانس نے پیروکو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

فرانس کی جانب سے 34ویں منٹ میںکائلیان مباپے نے حریف پیرو کے خلاف میچ کا پہلا اور واحد گول کیا، اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کی جانب سے مزید کوئی گول اسکور نہ ہوسکا اور میچ آخر میں فرانس کے نام رہا۔

میچ کے دوران فرانس اور پیرو کے 2،2 کھلاڑیوںکو ریفری نے پیلے کارڈ دکھائے، ان میںپہلا پیلا کارڈ میچ کے 16ویں منٹ میںبلیس ماتوئیدی کو ملا، پھر 23ویں منٹ میںپائولو گوریرو اور 81ویں منٹ میںپیڈرو آکوئنو سانچز کو پیلا کارڈ دکھایا گیا اور آخر ی کے 86ویں منٹ میںفرانس کے اسٹار فٹبالر پال پوگبا کو بھی پیلا کارڈ مل گیا تھا۔