میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر نظر بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں،حریت کانفرنس

June 22, 2018

کراچی(جاوید رشید)کل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گزشتہ رات سے ہی اپنی رہائش گاہ میرواعظ منزل نگین میں نظر بند کرکے موصوف کی جملہ دینی، سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر پہرے بٹھانے کی کارروائی کو انتہا پسندانہ اور معاندانہ طرز عمل سے تعبیر کرتے ہوئے حکمرانوں کے اس آمرانہ رویے کی پر زور مذمت کی ہے ۔