اب تک 15ہزار افراد نے ایف بی آر کو اثاثے ظاہر کیے

June 28, 2018
 

ایف بی آر کی ایمنسٹی اسکیم کے تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آگئے، ذرائع کےمطابق گزشتہ روز رات تک 15 ہزارافراد نے ایف بی آر کے پاس اپنے اثاثے ظاہر کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ظاہر کیے جانے اثاثوں میں زیادہ تعداد اندرون ملک پاکستانیوں کی ہے، اندرون ملک تقریباً 10 ہزار سے زائد افراد نے اپنے اثاثے ظاہر کیے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بیرون ملک 4 ہزار 913 افراد نے اپنے اثاثے ایف بی آر کو بتا دیے، ایمنسٹی اسکیم کےتحت ایف بی آرکو ٹیکس کی مد میں 30ارب روپےموصول ہوئے۔


مکمل خبر پڑھیں