کینیڈین کوہ پیما K2 کی کھائی میں گر کر لاپتا

July 09, 2018

پاکستان میں واقع دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران کینیڈا کے کوہ پیما کھائی میں گر کر لاپتا ہوگئے۔

ساتھی کوہ پیما نیپالی شرپا داوا کے مطابق سرگے ڈیسورییولٹ کیمپ ٹو اور تھری کے درمیان چمنی ہاؤس سے گر کر لاپتا ہوئے ہیں۔

لاپتا کوہ پیما کے ٹو ایکسپیڈیشن 2018ء ٹیم کے لیڈر تھے، 11 نیپالیوں سمیت 16 غیرملکی کوہ پیما کیمپ ٹو پر پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں۔