کراچی سے پہلی سرکاری حج پرواز روانہ

July 14, 2018

کراچی سے300 سے زائد عازمین حج کو لے کر پہلی سرکاری حج پرواز سعودی عرب روانہ ہوگئی۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے جانے والی پہلی حج پرواز پی کے 7001 مدینہ منورہ300 سے زائد حاجیوں کو لے کر روانہ ہوئی ہے۔

روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے عازمین حج کا کہنا تھا کہ قرعہ اندازی سے لے کر ایئر پورٹ تک حکومت کے انتظامات بہت اچھے ہیں،تمام معلومات بذریعہ میسج ان تک پہنچائی جارہی تھی۔

حاجی کیمپ کے حوالے سے بھی عازمین نے انتظامیہ کے روئیے کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے مدینہ منورہ میں بھی پاکستانی سفارتخانہ ان کی مکمل رہنمائی اور مدد کرے گا۔

روانگی سے قبل عازمین نے اپنی عبادات کی قبولیت کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کی ترقی اور پاکستان میں امن کے لئے اجتماعی دعا کی۔