ومبلڈن کا ٹائٹل جوکووچ اور کربر کے نام

July 15, 2018

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میںسربیا کے نواک جوکووچ نےکیون اینڈرسن کو شکست دے کر چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا جبکہ ویمنز میں اینجلیک کربر نے سرینا ولیمز کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

مینز سنگلز فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ کا مقابلہ جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن سے تھا ،میچ میںجوکووچ نےاینڈرسن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی جبکہ جوکووچ کی جیت کا اسکور 2-6، 2-6 اور 6-7 رہا تھا۔

اس طرح جوکووچ نے چوتھی مرتبہ ومبلڈن کا مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ یہ مجموعی طور پر جوکووچ کا 13 واںگرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔

دوسری جانب مینز فائنل سے پہلے ومبلڈن کے ویمنز سنگلز فائنل میں اینجلیک کربر کا سرینا ولیمز سے مقابلہ تھا جہاں سرینا کو اسٹریٹ سیٹس میں مات ہوئی جبکہ فتححاصل کرنے والی کربر کی جیت کا اسکور 3-6 اور 3-6 تھا۔