کراچی، ہاکس بے پر ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی

July 16, 2018

کراچی کے ساحل ہاکس بے پر ڈوبنے والے بچے کی لاش سمندر سے نکال لی گئی ،8 سالہ میسم گزشتہ روز سمندر میں ڈوب گیا تھا۔

دوسری جانب سلطان آباد میں رینجرز اور پولیس نے کامبنگ آپریشن کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے منشیات اور مسروقہ موٹر سائکلیں برآمد کر لیں۔

سلطان آباد میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کیا اورگھر گھر تلاشی لی گئی تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کی پولیس نے تصدیق نہیں کی۔