فرنچ فٹبال ٹیم کیلئے اعلیٰ ترین اعزاز

July 18, 2018

پیرس ( جنگ نیوز ) فرانسیسی حکومت نے فٹبال عالمی چیمپئن بننے والی ٹیم کو ملک کے سب سے بڑے اعزاز ’’لیجن آف آنر‘‘ سے نوازا ہے۔ اس متعلق صدارتی حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اتوار کی شب ماسکو میں فرانس نے کروشیا کو ہرا کر دوسری بار ورلڈکپ فٹبال جیتا تھا۔دریں اثنا فائنل میچ کے دوران میدان میں گھس کر احتجاج کرنے والے 4افراد کو 15دن جیل کی سزا سنا دی گئی ہے ۔