سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنا نامناسب ہے،سراج الحق

July 18, 2018

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنا نامناسب ہے، عمران خان کو معذرت کرنی چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سیلم صافی سے گفتگو میں سراج الحق نے عمران خان کی طرف سے ن لیگ کے سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنے کو نامناسب قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک خود پیپلز پارٹی کا حصہ رہ چکے ہیں،انہیں بھی اپنے الفاظ پر معافی مانگنی چاہیے ۔