میئر ورسسٹر جبا ریاض کی جانب سے ملٹی فیتھ ٹی پارٹی کا اہتمام

July 19, 2018

لندن ( نیوز ڈیسک ) ورسسٹر کی مختلف کمیونٹیز کے نمائندوں نے گزشتہ روز میئر کی جانب سے دی گئی ٹی پارٹی میں شرکت کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ انہیں ایک دوسرے سے دور کرنے کے مقابلے میں اکٹھے مل بیٹھنے کی زیادہ وجوہات ہیں۔میئر ،کونسلر جبا ریاض نے کثیر مذاہب اور مقامی تنظیموں کے نمائندوں کو ورسسٹڑ کمیونٹی کا بندھن مضبوط کرنے کیلئے بحث پر مدعو کیا تھا۔کونسلر ریاض نے اس موقع پر کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ مختلف مذاہب اور کمیونٹیز کے لوگوں کو یکجا کردوں تاکہ ایک واضح پوائنٹ سامنے آئے کہ ورسسٹر محبت کا ایک شہر ہے جہاں نفرت کی کوئی جگہ نہیں۔گلڈ ہال کے وزیٹرز میں انتہائی قابل احترام پیٹر ایٹکنسن ،ڈین آف ورسسٹر ریوریڈ ڈیان کوکسے ،ورسسٹر ایسٹ کے رورل ڈین ریوریڈ کینن ڈاکٹر سٹوارٹ کیوری ، بشپ ورسسٹر کے چیپلن کینن جان ایوریسٹ میئر کے چیپلنرائٹ ریوریڈ ڈاکٹر جان انج، بشپ ورسسٹر وینرایبل رابرٹ جانز ورسسٹر کے آرک ڈیکن ریوریڈ کینن برائن میک گنلے، سینٹ جارج رومن کیتھولک چرچ کے پیرش پریسٹ اور میئر کے مسلم چیپلن سید ڈاکٹر شریف الحسینی قابل ذکر ہیں۔ تقریب کے شرکا میں پولیس کی ورسسٹر سیفر نیبرہوڈ ٹیم کیانسپکٹر تانیہ بیکٹ اور سارجنٹ کارل جانز، ورسسٹر مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد اقبال اور فورٹس لیونگ، ڈائریکٹر کیتھرائن کول اور ڈائیورسٹی اینڈ انکلزن ایڈوائزر ٹام پائیوٹروسکی بھی شامل تھے۔ورسسٹر کے بشپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے ورسسٹر کا بشپ ہونے پر فخر ہے جو کہ جو کہ ایک فرینڈلی اور پر امن شہر ہے جہاں ہر مذاہب کے لوگ آپس میں پیارو محبت سے رہتے ہیں۔میئر کے مسلم چیپلن سید ڈاکٹرشریف الحسینی کا کہنا تھا کہ انسانی قلوب میں ایک پیرنٹ کا دل ہوتا ہے، ہر انسانی روح ایک جیسی مقدم ہے جنہیں ایک ہی جگہ واپس جانا ہےآئیں ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے رہیں۔