دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی ایف بی آر کو موصول

July 19, 2018

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیونے اعلان کیا ہے اسے پاکستانیوں کی دبئی میں موجود خفیہ جائیدادوں اور آمدنی کی تفصیلات موصول ہوچکی ہیں اس حوالے سے ایف بی آر کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ دبئی ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے موصول ہونے والے اعداد و شمار میں پاکستانیوں کو جائیداد کے کرایے کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔دوسری جانب ایف بی آر نے ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کردی ہے، اس حوالے سے کراچی کے ٹیکس حکام کو خاص طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ شہر کے تاجروں کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے فوائد سے روشناس کروانے میں فعال کردار ادا کریں تاکہ وہ خفیہ اثاثوں کو ظاہر کر کے مستقبل کیلئے ان پر استثنیٰ حاصل کرسکیں۔اسی طرح کی ہدایات لاہور، فیصل آباد، ملتان،گجرانوالہ اور سیالکوٹ کے ٹیکس حکام کو بھی جاری کی گئیں تاکہ وہ عوام کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے راغب کرسکیں۔