ایڈووکیٹ فرح فیض کو تھپڑ رسید کرنے پر مولانا اعجاز ارشد قاسمی کو بھارتی پولیس نے حراست میں لے لیا

July 20, 2018

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت میں عالم دین مولانا اعجاز ارشد قاسمی کو ژی میڈیا کے دفتر سے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔انہوں نے براہ راست نشر ہونے والے ٹی وی پروگرام میں ایڈوکیٹ فرح فیض کو تھپڑ رسید کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق، بھارتی ٹی وی چینل میں تین طلاقوں کے موضوع پر مباحثہ جاری تھا جب مولانا اعجاز ارشد قاسمی نے مشتعل ہوکر ایڈووکیٹ فرح فیض کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔