فرانس:’بیلوگا ایکس ایل‘ کارگو جہاز کی پہلی کامیاب پرواز

July 20, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

فرانس کے مشہورتلوز ایئرپورٹ پر ’بیلوگا ایکس ایل‘ کارگو جہاز نے کامیابی سے آزمائشی پرواز مکمل کرلی۔ بیلوگا ایکس ایل کارگو جہاز کو ایوی ایشن صنعت کے مشہور ادارے ایئربس نے متعارف کروایا ہے جس کا مقصدہیوی مشینریز کی در آمد اور برآمد کو مزید سہل بنانا ہے۔

آزمائشی پرواز میں مسلسل 4 گھنٹے 11 منٹ تک کا ہوائی سفر طے کیا اور دوبارہ تلوز ایئر پورٹ پر کامیابی سے واپسی کی ۔

یہ جہاز ایک عام مسافر طیارے سے اس طرح منفرد ہے کہ اس کی شیپ بیلوگا وہیل سے مشابہت رکھتا ہے اور اس غیر معمولی ڈیزائن کی وجہ سے یہ انوکھا جہاز توجہ کا مرکز بنا گیا ہے اور دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق بیلوگا ایکس ایل کی کامیاب آزمائشی پرواز کے بعد اسے آئندہ برس سے باقاعدہ طور پر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔