خطرناک دیوہیکل بلا کی واپسی

July 20, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


خطرناک دیوہیکل بلا گاڈزیلا ایک بار پھر سب کواپنی دہشت کا شکار کرنے کیلئے تیار ہے ۔ بلاک بسٹر گاڈزیلا سیریزکی نئی ایکشن ڈرامہ فلم’گاڈزیلا؛کنگ آف دی مونسٹرز‘کاپہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکارمائیکل ڈاؤٹری کی اس فلم میں اداکاربریڈلے وائٹ فورڈ،ملی بوبی براؤن،وارا فرمیگا،کیلی شینڈلر اور چارلس ڈینس اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مینامی ای چکاوا اور ٹیاچی یویڈاکی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل مونسٹر پر مبنی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی مچانے آپہنچی ہے ۔

جاپانی سنیما اور لیجنڈنری پکچرز کے تحت بننے والی خوف اور دہشت سے بھرپور ایکشن ڈرامہ مونسٹر فلم گاڈزیلا ؛ کنگ آف دی مونسٹرز آئندہ سال مارچ میں سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی۔