’عمران خان کے سب کے سامنے مہر لگانے کا ذمے دار پولنگ عملہ ہے‘

July 29, 2018

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے عمران خان کی ووٹ کی راز داری کی خلاف ورزی کا ذمہ دارپولنگ اسٹاف کو قرار دیدیا ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک اسپیشل میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے ووٹ کی راز داری کیخلاف ورزی نہیں کی،بوتھ پر مہرلگانے کےلئے اس وقت جگہ ہی موجود نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ووٹ ڈالنے کے پہنچنے کے دوران پولنگ بوتھ میں گنجائش سے زیادہ غیر متعلقہ افراد آگئے تھے ۔

نعیم الحق نے یہ بھی کہا کہ پولنگ بوتھ میں غیر متعلقہ افراد کی اتنی بڑی تعداد میں موجود سے مہر لگانے کےلئے علیحدہ جگہ ہی موجود نہیں تھی ۔