سونالی بیندرے کی طبیعت کیسی ہے؟

August 03, 2018

بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کے شوہر گولڈی بیہل نے ان کی طبیعت کا تازہ ترین احوال سوشل میڈیا کے ذریعے جاری کیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی میڈیا کے مطابق گولڈی بیہل نے سونالی کے مداحوں کا ان کے پیار اور دعاؤں کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سونالی کی طبیعت اب کافی مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طویل سفر ہے جو ہم نے مثبت طریقے سے شروع کیا ہے۔ ایسے مشکل حالات میں آپ نے سونالی کو سپورٹ کیا، وہ اب بہتر ہیں اور کسی بھی پیچیدگی کے بغیر اپنا علاج مکمل کروا رہی ہیں۔


گولڈی کے اس ٹوئٹ پر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے ان دونوں کے لئے نیک تمنائیں بھیجیں۔ ٹوئٹ پر فوری رد عمل دینے والوں میں مشہور بھارتی ٹی وی اداکار راجیو کھنڈیلوال، علی ظفر، بھارتی ٹی وی میزبان گورو کپور، و دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے گزشتہ ماہ سونالی بیندرے کو کینسر ہونے کی بات سامنے آئی تھی۔سونالی بیندرے نے یہ انکشاف کیا تھا کہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ’حال ہی میں ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ مجھے ہائی گریڈ میٹاسٹیٹک کینسر ہے۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہوگا۔ کئی روز کے درد کے بعد میں نے ٹیسٹ کروائے جس کے بعد چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آئی۔


سونالی نے لکھا کہ ’ایسے وقت میں میرے عزیز و اقارب اور دوست میرے ساتھ ہیں۔ میں انکی شکر گذار ہوں اور خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔