’تقریب حلف برداری میں مدعو کرنے پر شکریہ عمران خان‘

August 10, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اوپننگ بیٹسمین رمیز راجہ نے عمران خان کی طرف سے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں مدعو کرنے پر ان کاشکریہ ادا کیا ہے ۔


عالمی کپ 1992میں عمران خان کی کپتانی میں فاتح ٹیم کے رکن رمیز راجہ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ’’میرے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 18 اگست کوہم سب کو یہ حلف لینا چاہیے کہ ہم نئے پاکستان کے لیے خود کو تبدیل کریں۔