سربراہ پاک بحریہ کی قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد

August 14, 2018

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جانب سے قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ ہمارا یہ آزاد وطن ایک جہد مسلسل، اسلاف کے کارناموں اور شہداء کی قربانیاں کا ثمر ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے مزید کہا ہے کہ عزمِ صمیم اور محنت شاقہ کو اپنی زندگی کا اصول بنا کر ہی ہم ہر محاذ پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یہ بھی کہا کہ پاک بحریہ کے تمام آفیسرز اور جوان اہل وطن کے ساتھ آزادی کے خوشیوں میں شریک ہیں۔