’آج مبارک دن ہے‘

August 15, 2018

تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر علیم خان کا کہنا ہے کہ آج مبارک دن ہے، پنجاب کے حکمرانوں کو شکست ہوئی ہے۔

پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی علیم خان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے کئی بار عوام کا مینڈیٹ چوری کیا۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے قوم سے جو وعدے کیے ہیں پورے کریں گے،پارٹی چیئرمین نے کہہ دیا ہے کہ جہاں شک ہے حلقہ کھلوائیں۔

علیم خان نے کہا کہ ہم صوبے میں اسپتالوں کی حالت بہتر بنائیں گے، پچھلی حکومت نے ٹرین اور بسوں پر پیسہ لگایا ہم عوام پر پیسہ خرچ کریں گے۔