جنرل وانگ کی ڈی جی رینجرز سندھ سے ملاقات

August 15, 2018

چین کی پیپلز آرمڈ پولیس کے کمانڈر جنرل وانگ ننگ نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعیدسے ملاقات کی اور کراچی آپریشن میں ان کےکردار کو سراہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق جنرل وانگ ننگ نے میجر جنرل محمد سعید سے ملاقات میں انسداد دہشت گردی، شہروں میں دہشت گردی اور پولیسنگ پر گفتگوکی گئی ۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے مہمانوں کو کراچی آپریشن پر بریفنگ دی جبکہ جنرل وانگ نے امن کے لئے قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کاوشوں کو سراہا۔

جنرل وانگ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن دیگر ممالک کےلئے کامیاب ماڈل ہے تاہم بعد میں انہوںنے مزار قائد پر حاضری بھی دی ۔