بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کا سیاست میں آنےکا فیصلہ

August 19, 2018

عمران خان کی کامیابی سے متاثر بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھی سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی نے انہیں دلی سے انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے، اس کے علاوہ اداکار اکشے کمار کو بھی بی جے پی کا ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔