پیپلز پارٹی کی سندھ کابینہ کے ارکان کی منظوری

August 19, 2018

فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ کے ارکان کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں پہلے مرحلے میں 8وزرااور2مشیر شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ کے اراکین میں سعیدغنی، شہلارضا،اسماعیل راہواورسردارشاہ آج حلف اٹھائیں گے، سندھ کابینہ کی تقریب حلف برداری آج شام ساڑھے4بجےہوگی۔

سندھ کابینہ میں بڑے بڑے نام شامل نہیں ہیں،پیپلز پارٹی کے ناصر شاہ، سہیل انور سیال اور جام خان شورو کابینہ سے آؤٹ ہو گئے۔