غلاف کعبہ آج تبدیل کیا جائے گا

August 20, 2018

مکہ مکرمہ (اے پی پی) نیا غلاف کعبہ آج (پیر کو) فجر کے بعد تبدیل کیا جائے گا۔ ہر سال وقوف عرفہ کے دن (9 ذی الحج ) ہی پرانا غلاف اتار کر نیا غلاف کعبہ پر چڑھایا جاتا ہے۔ 160ہنر مند اورتکنیکی کارکن یہ خدمت سر انجام دیں گے۔ یہ کام مسجد الحرام و مسجد نبوی امو رکے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا۔