نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی

August 20, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں نجم سیٹھی نے استعفیٰ دینے کی تصدیق کی اور کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوادیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں عہدے سے استعفیٰ دینےکےلئے نئے وزیراعظم کے حلف لینے کا انتظار کررہا تھا۔

نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور کہا کہ دعا ہے کہ کرکٹ ٹیم مضبوط سے مضبوط تر ہو۔

نجم سیٹھی کے استعفیٰ کے بعد یہ سوال پیدا ہوگیا ہے کہ پی سی بی کا نیا چیئرمین کون ہوگا؟اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔