لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق سیکریٹری دفاع تعینات

August 20, 2018

وزیراعظم عمران خان نےلیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل وزارت دفاع نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع لگانے کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوائی جس کی وزیراعظم نے اب منظوری دے دی ہے۔

اکرام الحق کی تقرری2سال کےلئےکنٹریکٹ پر کی گئی ہےجبکہ موجودہ سیکریٹری دفاع ضمیرالحسن 24 اگست کو ریٹائر ہورہے ہیں۔