موبائل کیپسول ہوٹل

August 21, 2018

سعودی عرب کی ایک کمپنی نے 24 جدید ترین کیپسول نما ہوٹل تیار کیے ہیں جو مقناطیسی کارڈ سے کھلتے اور بند ہوتے ہیں ۔ان چھوٹے ہوٹلز کی لمبائی 220 سینٹی میٹر ، چوڑائی اور بلندی 120 سینٹی میٹر ہے ۔کمپنی کے مطابق اس میںایک شخص کے سونے کی گنجائش ہے ۔پلاسٹک اور فائبر گلاس سے بنے ان گھروں میں بجلی بھی فراہم کی گئی ہے اور اندر سے مکمل طور پر ائیر کنڈ یشنڈ ہیں ۔جگہ کی کمی کی وجہ سے انہیں اوپر تلے رکھا گیا ہے اور اوپر والے کیپسول تک جانے کے لیے تین قد مچے بھی بنائے گئے ہیں ۔لائٹ جانے کی صورت میں دروازے ازخود کھل جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں اور بھی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ہر کیپسول کے اندرضروری سامان رکھنے کی مناسب جگہ بھی ہے۔ان کیپسول کے استعمال کے بعد کمپنی اس کا ڈیٹا سعودی عرب کے حج و عمرہ ریسرچ سینٹر کو بھیجے گی جہاں ان کی افادیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ان کیپسول کو منیٰ میں نصب کیا گیا ہے،تاکہ راستہ بھٹک جانے والے افراد کی مدد کی جاسکے۔