عمران عباس 100 خوبصورت چہروں کے مقابلے میں شامل

August 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستانی اداکار اور ماڈل عمران عباس کو ایک عالمی ادارے نے دنیا کے سب سے زیادہ خوبصورت چہروں میں شمار کرنے کےلئے انہیں نامزد کردیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ 35 سالہ عمران عباس کو دنیا کے خوبصورت چہروں میں شامل کرنے کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔


ہر سال دنیا کے خوبصورت ترین افراد کی فہرست جاری کرنے والے ادارے ‘ٹی سی کینڈلر اور انڈیپینڈنٹ کرٹکس’ کی جانب سے پاکستان، بھارت، ترکی، ایران، افغانستان، امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے درجنوں ممالک سے اداکاروں، سپورٹس شخصیات اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔

پاکستان سے صرف عمران عباس کو ہی دنیا کے 100 خوبصورت افراد کے مقابلے کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

بھارت سے ریتک روشن ، سدھارتھ ملہوترا ،ورون دھون،پریانکا چوپڑا، اروشی روتیلا اور دپیکا پڈوکون کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔