یا رحمتَہ لّلعالمینﷺ (اردو، پنجابی مجموعۂ نعت)

August 26, 2018

شاعر:حکیم سیّد علی اکبر شاہ

صفحات: 168، قیمت: 250روپے

ناشر:ادبستان، دربار مارکیٹ، نزد داتا دربار، لاہور

شعرگوئی ایک خداداد صلاحیت ہے، مگر حضورِ اکرمﷺ کی مدح سرائی، ایک ایسی سعادت ہے، جو کسی کسی کو نصیب ہوتی ہے۔ اس مجموعے کے خالق شعبۂ طب سے وابستہ ہیں۔ پچاس سال کی عُمر میں انہیں نعتِ رسولﷺ کہنے کی توفیق عطا ہوئی۔ یہ ان کا پہلا نعتیہ مجموعہ ہے، جب کہ دو مجموعے ابھی زیرِطبع ہیں۔کتاب کی طباعت و اشاعت بہتر ہے اور قیمت بھی مناسب ہی ہے۔