شہدائے پاکستان اور لواحقین کو سربراہ پاک فوج کا سلام

September 05, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پرشہدائے پاکستان اور ان کے لواحقین کے لیے پیغام جاری کیاہے۔اپنے پیغام میںسربراہ پاک فوج نے شہدائے پاکستان اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کیاہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کےمطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر افواج پاکستان کی جانب سے یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے حوالے سےایک خصوصی پرومو جاری کیا گیا جس میںآرمی چیف شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پرومو میں آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

آئی ایس پی آر کےایک او رپرومو میں شہداء جدوجہدِ آزادی کشمیر کو بھی سلام پیش کیا گیا جس میںمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے سامنے کشمیریوں کی پاکستان سے والہانہ محبت کے اظہار کو دکھایا گیاتاہم کشمیری شہداء اور حریت کمانڈر شہید برہان وانی بھی اس پرومو کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی قوم کل 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہداء پاکستان منارہی ہے۔