کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

September 10, 2018

پاکستا ن رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوںمیں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں کی گئی کارروائی میں اسٹریٹکرمنل محمد خالد کو گرفتار کیا گیا ، جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوںمیں ملوث تھا۔

سولجر بازار اور عوامی کالونی میں کی گئی کارروائیوںمیں 2 ملزمان سعید علی بنگش اور محمد ارباز کو گرفتار کیا گیا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم سعید علی بنگش علاقے میںپانی کے غیر قانونی کنکشن لگوانے کے عوضلوگوں سے رقم بٹورتا تھا، جبکہ دوسرا ملزم محمد ارباز غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوںمیںملوث ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار تینوںملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔