قائد اعظم محمد علی جناح کا70واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا

September 12, 2018
 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح کا70واں یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا،دن کا آغاز قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی سے ہوا،بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں، ڈی جی رینجرز،سندھ کابینہ کے اراکین اور میئر کراچی وسیم اختر سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے مزار قائد پر حاضری دی ،فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔


مکمل خبر پڑھیں